ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھپری ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، ہوٹل جل کر خاکستر

ڈیرہ اسماعیل خان: دریائے سندھ کنارے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے قریب چھپری ہوٹل میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے چھپری ہوٹل جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاع پر ریسکیو 1122فائر فائٹنگ ٹیم کا بروقت رسپانس، چند منٹو میں آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کنارے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے قریب واقع چھپری ہوٹل میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122فائر فائٹنگ ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر چند منٹو میں آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچالیا۔ ابتدائی طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں