ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

24سال بعد آسٹریلین ٹیم کو کھیلتے دیکھ کرملکی وغیرملکی شائقین پرجوش

راولپنڈی: پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے دوران راولپنڈی اسٹیڈیم آنے والے ملکی و غیر ملکی شائقین نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

شائقین 24 سال بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتے دیکھ کر اور میدان آباد ہونے پر خوش ہیں۔ کرکٹ شائقین نے کہا کہ انہیں کرکٹ سے محبت ہے اور وہ پاک آسٹریلیا سیریز دیکھنے کے لیے پر جوش ہیں۔کرکٹ کی شائق ایک جاپانی خاتون جو اپنے شوہر کے ساتھ میچ دیکھنے آئی تھی نے کہا کہ وہ اسٹیڈیم میں بابراعظم اور شاہین آفریدی کو کھیلتے دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ اسٹیڈیم آنے والے لوگوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

کرکٹ کے شائق ایک طالبعلم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر کہا کہ یہاں بین الاقوامی کرکٹ ہونی چاہئے کیونکہ یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور ملک میں بین الاقوامی اسٹارز کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم یہاں آئی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ انشااللہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور انڈیا جیسی بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی جس سے پاکستان کا نام آگے اور بھی روشن ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں