شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ حکومت مخالف لانگ مارچ میں شریک ہیں ، خانیوال سے روانگی سے قبل آصفہ کنٹینر پہ جیالوں کے نعروں کا جواب دینی آئیں تو نجی ٹی وی چینل کا ڈرون آصفہ کے سر سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں ، آصفہ کو فوری طبی امداد کے لیے لیجایا گیا مگر مرہم پٹی کے فوری بعد ہی آصفہ دوبارہ مارچ میں شرکت کے لیے تیار ہو گئیں
جیالوں کی جانب سے آصفہ کے اس عزم کو بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل اور بینظیر کی تصویر پکارا جا رہا ہے
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments