ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واشنگٹن تائیوان کی آزادی تسلیم کرے‘ سابق امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو سفارتی طور پر آزاد تائیوان کو تسلیم کر لینا چاہیے۔ تائیوان کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ چینی جارحیت سے قبل سفارتی سطح پر خودمختار ی کو مان لینا بہتر ہوگا۔ واضح رہے کہ مائیک پومپیو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں وزیرخارجہ اور مشیر برائے چین کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اہم عہدے پر فائز کسی سابق امریکی رہنما کی جانب سے تائیوان سے متعلق اس طرح کے بیان کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں