پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اظہر علی اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی مدد سے پہلی اننگز 4 وکٹوں پر 476 رنز بنا کر دوسرے روز ڈیکلیئر کردی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز کا کھیل دوبارہ شروع کیا تو اسکور ایک وکٹ پر 245 رنز تھا۔
کھیل کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، امپائرز اور ٹیم انتظامیہ نے آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن کے انتقال پر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے لیگ اسپنر شین وارن کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پہلے دن اپنی سنچری مکمل کرنے والے امام الحق نے اظہر علی کے ساتھ مل کر اسکور مزید آگے بڑھایا اور اننگز میں اپنے 150 رنز مکمل کیے۔
دوسرے اینڈ سے اظہر علی نے بھی شاندار بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے کیریئر کی 19ویں سنچری مکمل کی۔
آسٹریلیا نے دوسرے روز پہلی کامیابی اس وقت حاصل کی جب 313 کے اسکور پر امام الحق 157 رنز بنا کر کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
اظہر علی کا ساتھ دینے کے لیے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم میدان میں آئے اور دونوں بلے بازوں نے سنچری شراکت کے ساتھ اسکور 414 رنز تک پہنچایا۔
بابراعظم ایک طویل اننگز کھیلنے سے قاصر رہے اور 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، وہ لبوشانے کی بہترین فیلڈنگ کے باعث رن آؤٹ ہوئے۔
The skipper gets him. ☝🏼
Imam departs after a splendid knock of 157. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/NkNQK1Z7x9— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
اظہر علی نے 185 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے لیے انہوں نے 361 گیندوں کا سامنا کیا، ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔
لبوشانے نے پاکستان کی جانب سے 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے اظہر علی کو گرین کے ہاتھوں کیچ کروایا۔
Direct hit from Labuschagne! Babar falls short. #PAKvAUS l #BoysReadyHain pic.twitter.com/np54Dn6MKl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
محمد رضوان اور افتخار احمد نے پانچویں وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے اور مزید وکٹ گرنے نہیں دی، اس دوران محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کیے۔
پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 476 رنز پر پہنچا تھا کہ کپتان بابراعظم نے کریز پر موجود بلے بازوں کو واپس بلاتے ہوئے اننگز ڈیکلیئر کردی۔
Beautifully done by @AzharAli_ 👏🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/F7q0Gwb0v0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، ناتھن لائن اور لبوشانے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Caught 🤲🏼 @AzharAli_ heads back to the dugout after a magnificent innings. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/8yS21OSIej
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022