ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ حیدرآباد پہنچ گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گھوٹکی سے شروع ہونے والا ’’سندھ حقوق مارچ‘‘ جمعہ کی رات حیدرآباد پہنچ گیا ، جہاں آج بڑا پاور شو کرنے کی کوشش کی جائیگی،جس سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، صوبائی صدر اور وفاقی وزیر بحری اُمور علی زیدی اور دیگر خطاب کریں گے۔ حیدرآباد میں پی ٹی آئی کے ’’ سندھ
حقوق مارچ ‘‘ کے بڑے اجتماع کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں 60فٹ لمبا ، 15فٹ چوڑا اور 5فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے ، جبکہ پنڈال میں 4 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ، اس کے علاوہ پورے علاقے میں پی ٹی آئی کے جھنڈے ، بڑے بینرز اور پینافلیکس بھی لگائے گئے ہیں جن پر وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ جلسے کے حوالے سے علاقے کے لوگوں میں جوش پایا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں