ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: بھارت کی پاکستان کو 107 رنز سے شکست

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا، سنیہ رانا اور پوجا وستراکار نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم کا کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے راجیش گیکودی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سنیہ رانا اور جھلن گوسوامی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

منبع: جیو نیوز

The post آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: بھارت کی پاکستان کو 107 رنز سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں