ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اننگز ڈکلیئر کردی

موہالی (جسارت نیوز):بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 574 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی، آل رائونڈر روندرا جدیجا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، روی چندرن ایشون 61 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل، وشوا فرنینڈو اور لاستھ ایمبلڈینیا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا لئے، آئی لینڈرز کو فالو آن کی خفت سے بچنے کے لیے مزید 267 رنز درکار ہیں، کپتان دیمتھ کرونا رتنے 28، لاہیرو تھریمانے 17، اینجلو میتھیوز 22 اور دہننجایا ڈی سلوا ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے، پاتھم نسانکا 26 رنز اور چاریتھ اسلانکا ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، روی چندرن ایشون نے 2 جبکہ جسپریت بمرا اور روندرا جدیجا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں