نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ٹرین میں آگ لگ جانے پر مسافروں نے دھکا لگا کر بوگیوں کو جلنے سے بچالیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ یاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر مسافروں کے ٹرین کو دھکا لگانے کی وڈیو وائرل ہوئی،جس میں ٹرین سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ میرٹھ کے دورالا ریلوے اسٹیشن پر سہارنپور سے دہلی جانے والے ٹرین کے انجن اور 2ڈبوں میں آگ لگ گئی تھی ، جسے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاحدہ کیا۔