صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمان سے ملاقات کی۔
صدر کے دفتر ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق استنبول میں صدارتی دولما باہچے پیلس میں سر انجام پانے والی ملاقات میں یوکرین کی جنگ سمیت علاقائی معاملات اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔
یوکیرین کی جنگ کے ڈگر سے نئے انسانی بحرانوں کے جنم پانے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے اس معاملے میں گہرے خدشات اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور جنگ میں طوالت آنے سے اس کے پورے خطے اور دنیا بھر کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکنے پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں جنگ کے مزید تخریب کاری کا سبب بننے کا موقع دیے بغیر اس کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
طرفین کے مابین جاری سلسلہ مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کے لیے مشترکہ کوششوں میں اضافے پر مطابقت قائم ہوئی۔ ترکی کے فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہونے اور مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہونے کا بھی کہا گیا۔
مذاکرات میں شام ، لیبیا اور افغانستان میں امن و استحکام کے قیام، ترکی۔ اسرائیل باہمی تعلقات اور ترکی۔ آرمینیا سلسلہ بحالی معمولات بھی زیر غور آئے۔
امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیے جانے والے ان مذاکرات میں مشترکہ حکمت ِ عملی میکانزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے معاملے پر بھی اتفاق کیا گیا۔