ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پی او عمر سعید ملک کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز،سی پی او عمر سعید ملک کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور گردو نواح کا دورہ،سی پی او نے ٹیموں کی آمد سے قبل پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیوٹی چیک کی اور ہدایات دیں۔سی پی او نے افسران واہلکاروں کو موثر اورمستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت بھی کی۔سی پی او نے شائقین کرکٹ کی بائیو میٹرک چیکنگ سسٹم کا بھی جائزہ لیا اور ا سٹاف کو ہدایات دیں، سی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیمز، آفیشلز، شائقین کرکٹ اور ا سٹیڈیم کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔راولپنڈی پولیس کے 4500سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں، فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں