ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا 3 ماہ کے دوران نواں میزائل تجربہ

سیئول: جنوبی کوریا کے شہر ی ٹی وی پر شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی خبر دیکھ رہے ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میںنامعلوم مقام کی جانب سے میزائل فائر کیا ہے۔ شمالی کوریا رواں برس اب تک 9بار مختلف طرح کے ہتھیاروں کا تجربہ کر چکا ہے۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے نئے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل سے متعلق تمام تنصیبات کی سختی سے نگرانی کی جائے گی۔ جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا ہے کہ تازہ ترین میزائل سونان کے قریب ایک مقام سے لانچ کیا گیا۔ سونان شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کا ایک شمال مغربی ضلع ہے اور شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی میزبانی کرتا ہے۔ شمالی کوریا ماضی میں بھی کئی بار اپنے نئے ہتھیاروں کے تجربے کے لیے اسی ہوائی اڈے کا استعمال کرتا رہا ہے۔ 27 فروری کو بھی اس نے اپنے جاسوس سیٹلائیٹ سسٹم کا تجربہ بھی یہیں سے کیا تھا۔ جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ میزائل نے زیادہ سے زیادہ 550 کلومیٹر کی بلندی پر 300 کلومیٹر مشرق کی جانب پرواز کی۔ جاپانی وزیر دفاع کے مطابق پرواز کے بعد میزائل جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں گرا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر عالمی توجہ یوکرائن پر مرکوز ہے۔ ان حالات میں میزائل تجربہ بہت عجیب ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں