ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ندیم افضل چن پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے والے ندیم افضل چن آج دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ندیم افضل چن کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ظہرانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، اعتزاز احسن، شیری رحمٰن، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شریک ہوئے۔ظہرانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور ندیم افضل چن نے سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے سامنے ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ ندیم افضل چن پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کے بعد کافی عرصہ وزیرِاعظم عمران خان کے ترجمان بھی رہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں