ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘اللہ کی قسم مخالف امیدوار جیتاتو ایک روپیہ فنڈ نہیں دوں گا’ اعظم سواتی کی ووٹرز کو دھمکی

مانسہرہ: وزیر ریلوے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کی مخالف بلدیاتی امیدواروں کے جیتنے کی صورت میں ووٹرز کو فنڈ نہ دینے کی دھمکی والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اعظم سواتی یی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین کے امیدوار کی انتخابی مہم کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سردار یوسف کو ساڑھے 3 سال میں ایک روپیہ فنڈ نہیں دیا، پی ٹی آئی امیدوار کے علاوہ کوئی امیدوار کامیاب ہوا تو اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اسے ایک پیسہ نہیں دوں گا۔

اعظم سواتی کو دھمکی آمیز لہجے میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ میری بات نوٹ کر لو اور اسے بھیج دو جہاں بھیجنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں