ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہلم اسٹالین نے چھٹی یؤر ٹاسکر فٹبال چمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) جہلم اسٹالیئن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی کِکس کی بنیاد پر شکست دے دی اورچھٹی یؤر ٹاسکر فٹبال چمپئن شپ جیت لی۔ اس فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد برج یعقوب جہلم، ورلڈ گروپ اور لئیر لیگز کے تعاون سے کیا گیا۔مارخور کے خلاف پینالٹیز پر2-1 سے جہلم اسٹالین کے لیے چمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے کافی ثابت ہوئی۔ 8 ٹیموں کے مابین 12 پول میچز کھیلے گئے اور کوالیفائرز سیمی فائنل اور فائنل میں مدمقابل ہوئے۔ دیگر ٹیموں میں پنڈی بادشاہ، بلیک پینتھر، ڈیجیٹل اسکواڈ، نیو یارکرز، یؤرٹاسکر ہاکس، اور یؤرٹاسکر یونائیٹڈ شامل تھیں۔ چودھری غلام احمد زمرد تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے فٹبال کے کھیل کو تقویت دینے اور اس طرح کے سنسنی خیز مقابلے کے انعقاد پر یؤر ٹاسکر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریبات دماغی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں