ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رفیق تارڑ کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا سابق صدر پاکستان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دادا رفیق تارڑ انتقال کر گئے ہیں۔

خیال رہے کہ رفیق تارڑ نے یکم جنوری 1998 کو پاکستان کے نویں صدر کا حلف اٹھایا اور وہ 20 جون 2001 تک صدر مملکت کے منصب پر فائز رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں