ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عورت مارچ میں حقوق کے نام پر خواتین کی تذلیل ہوتی ہے، نورالحق قادری

 اسلام آباد: وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حقوق نسواں کا پر جوش حامی ہوں لیکن عورت مارچ میں حقوق کے نام پر خواتین کی تذلیل ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو لکھا گیا مراسلہ پاکستان کے متعدد معاشرتی حلقوں کی ترجمانی کرتا ہے، مغربی معاشرہ ہمارے خاندانی نظام اور خواتین کو تحفظ اور عزت دینے سے قاصر ہے۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ عالمی یوم نسواں پر خواتین کو تعلیم و روزگار کے مواقع، انسداد ہراسیت اور وراثتی حقوق کو اجاگر کیا جائے جبکہ عورت مارچ کے ذریعے بیوی کو خاوند اور بیٹیوں کو والدین کے خلاف بغاوت پر اکسایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں دخترانِ پاکستان کے وفد نے کہا کہ پاکستان میں مغربی ایجنڈا کے تحت عالمی یوم نسواں کو کچھ برس سے عورت مارچ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ہمارا مذہب اور آئین پاکستان خواتین کو جائز حقوق کی فراہمی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں لگنے والے نعرے پاکستان کے خاندانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں