اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد آئے گی، آج اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔
پی پی رہنما خورشید شاہ پی ڈی ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر آئے ،انکے ہمراہ سید نوید قمر بھی تھے ،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود ،اکرم خان درانی ،مولانا انور اور مفتی ابرار احمد خان بھی شریک تھے ۔
نوید قمر کا کہناتھا مولانا فضل الرحمن کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا ہمارے قابل احترام خورشید شاہ اور نوید قمر تشریف لائے ہیں،ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی ہے،ہم نے جو معلومات شیئر کی ہیں وہ حوصلہ افزاءہیں۔ انشاءاللہ قوم کو اچھے نتائج ملیں گے۔مولانا فضل الرحمن سے صحافی نے سوال کیا اس بار پیپلز پارٹی سے کتنی امید ہے کہ سب اکھٹے رہیں گے،اس کے جواب میں انہوں نے کہا کچھ مشترکہ ضرورتیں ہوتی ہیں لیکن ہر وقت ماضی کی باتوں کو سامنے نہیں رکھ سکتے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قوم کو امیدوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے ، عدم اعتماد 48گھنٹے سے پہلے ہوجائے گی، ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان کی اصل زبان وہی ہے جو اس نے کل استعمال کی۔گٹر کا منہ جب کھلتا ہے تو گند ہی باہر آتا ہے ۔