ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا آپ جانتے ہیں۔27

کیا آپ کو معلوم ہے کہ میریچ سیومین کو  نہ صرف ترکی  کی پہلی بیلے ڈانسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ بالشویک بیلے کی تاریخ میں وہ پہلی غیر ملکی پریما بیلے ڈانسر ہیں جنہوں نے بالشویک بیلے میں مرکزی کردار ادا کیا؟

 

مادام ننیتے دی والائس کے قائم کردہ ترک بیلے  میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی  یہ بیلے اسٹار 1943 میں پیدا ہوئیں۔ وہ ترکی کی پہلی بیلے ڈانسر اور اہم ترین ڈانس کیلی گرافروں میں سے ایک ہیں۔

 

سیومین 1961 میں انقرہ سرکاری ادارہ  موسیقی  کے بیلے ڈپارٹمنٹ  سے فارغ التحصیل ہوئیں۔  تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہوں نے انقرہ سرکاری اوپیرا اور بیلے میں کام کرنا شروع کر دیا۔ وہ ترکی کی پہلی بیلے ڈانسر ہیں  جنہیں ہیڈ بیلے ڈانسر کے خطاب کا حقدار قرار دیا گیا۔ انقرہ اور استنبول کے سرکاری اوپیرا میں کام کرنے کے علاوہ انہوں نے  بطور مہمان ڈانسر متعدد ممالک میں ترکی کی نمائندگی کی اور بہت سے ممالک میں بیلے پر لیکچر دئیے۔ میریچ سیومین نے  بین الاقوامی بیلے مقابلوں میں منتخب کمیٹی رکن کی حیثیت سے ترکی کی نمائندگی کی۔ قومی و بین الاقوامی سطح پر متعدد اوّل درجے کے اور اعزازی ایواڈ حاصل کئے۔ وہ ماسکو کے بالشویک تھئیٹر میں بھی  پہلی غیر ملکی ہیڈ ڈانسر  بنیں۔ بعد ازاں انہوں نے بالشویک ڈانس اکیڈمی کے تدریسی ڈپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل ہو کر "بیلے استاد” کا ڈپلومہ حاصل کیا اور کچھ عرصے تک معمار سینان یونیورسٹی استنبول کے موسیقی ڈپارٹمنٹ میں تدریس سے وابستہ رہیں۔

 

بیلے کی شاخ میں ترکی کی پہلی اور واحد سرکاری فنکارہ کے عنوان کی حامل میریچ سیومین  سرکاری اوپیرااور بیلے  کی  جنرل ڈائریکٹر  بھی  رہ چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں