ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے”

 اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کرنے کے متقاضی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سابق خارجہ سیکرٹریز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے میں ہمیشہ آپ کی مشاورت، منفعت بخش رہی ہے،  پاکستان، امن کاوشوں میں شراکت داری کی حکمت عملی پر کاربند ہے، پاکستان یوکرین سمیت تمام تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں سفارتی حوالے سے حل کرنے کا متقاضی اور متمنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں