ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین پر روسی حملے جاری،صدر پولش سرحد کے قریب منتقل

یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے پر روسی فوج کی بمباری سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبرکے مطابق، روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ روس نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر دوبارہ حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔

ماریو پول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں روسی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کا انخلا ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی پولینڈ کی سرحد کے قریب منتقل ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف شہروں پر قبضہ بھی کیا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں