واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کوریئر کمپنی کی وین سے انسانی کھوپڑیوں سے بھرا صندوق چوری کرلیا گیا ۔ واقعہ ڈینور میں پیش آیا ، جہاں ایک وین کے ذریعے انسانی کھوپڑیاں طبی تدریس اور تحقیق کے لیے دوسرے مقام پر بھیجی جارہی تھیں۔ ادھر مقامی پولیس نے واقعے کے پس منظر کو جاننے اور ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر چوروں نے واردات کسی غلط فہمی میں نہیں کی ہے۔