ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئرلینڈ : رکن پارلیمان نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا

ڈبلن (انٹرنیشنل ڈیسک) آئرلینڈ کے رکن پارلیمان رچرڈ بوئڈ نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیپلز برف پرافٹ پارٹی سے تعلق رکھنے رکن پارلیمان ن دہرے معیار پر یورپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل 70سال سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے ، لیکن اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔بوئڈ نے کہا کہ یوکرائن پر جارحیت ہوتے ہی عالمی برادری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر5دنوں کے اندر پابندیاں عائد کر دیں جب کہ اس نے کبھی اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی بات تک نہیں کی۔ اسرائیل نے فلسطین پر دہائیوں سے قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں کے رہایشیوں کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں عیساویہ قصبے سے 4بچوں کو حراست میں لے لیا ، جب کہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتارکیا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں قابض فوج کے ہاتھوں عیساویہ قصبے کے داخلی دروازے پر 2بچوں کو گرفتار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ قابض کی انٹیلی جنس نے اسی علاقے میں 2دیگر بچوں کو گرفتار کیا اور انہیں بیت المقدس میں قابض فوج کے تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں ابو دیس قصبے سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ قابض اہل کاروں نے نوجوان ماجد ورنی کو اس کے گھر پر چھاپامارنے اور گھر میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے بعد گرفتار کر لیا۔

The post آئرلینڈ : رکن پارلیمان نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں