اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا، (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کردیے ہیں۔ تحریک آج کسی بھی وقت اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کررہے اس میں حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔