ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی، لٹیروں کو شکست ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ 

راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی، وزیر اعظم عمران خان چوروں ،اچکوں اور لٹیروں کو شکست فاش دے گا۔

فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشیخ رشید کا کہنا تھاکہ فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کاقیام 90 کی دہائی میں میری کاوشوں سے عمل میں آیا،میں نے  راولپنڈی کے اس حلقے میں دو مزید  یونیورسٹیاں بنائیں۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی تعلیم کے لحاظ سے بہت آگے ہے، میں نے پنڈی میں 60 کے قریب تعلیمی ادارے بنائے، سب خواتین کی تعلیم کے لئے تھے۔

انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ چیف منسٹر ہائوس، کمشنر ہائوس سمیت اہم سرکاری عمارات تعلیمی مقاصد کے لئے دی جائیں، وزیرداخلہ نے لال حویلی کو بھی تعلیمی مقاصد کے لئے دینے کااعلان کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ عزتوں کے فیصلے خداکے پاس ہیں۔ اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم چوروں، اچکوں اور لٹیروں سے نہ  گھبرائیں۔ عمران خان انہیں شکست فاش دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں