ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر کی ‘کور ڈرائیو’دیکھنے کیلئے آدھی دنیا کا سفر کرنا قابل قدر تھا، آسٹریلوی صحافی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی صحافی میلنڈا فیرل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کھیلے جانے والے مخصوص شاٹ کی کھل کر تعریف کی ہے۔میلنڈا اِن دنوں خاص طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کی کوریج کے لیے راولپنڈی میں موجود ہیں، وہ ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جو ٹوئٹر پر اپنے فولورز کو لمحہ با لمحہ اطلاعات دے رہی ہیں۔تاہم پہلے میچ میں بابراعظم کی بیٹنگ کے دوران میلنڈا نے ان کے کور ڈرائیو(آف سائیڈ فرنٹ فٹ پر گرائونڈ کے کور ریجن پر کھیلنا)سے متعلق ٹوئٹ کی جس سے صارفین کافی متاثر ہوئے۔آسٹریلوی صحافی نے لکھا کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیودیکھنے کیلئے آدھی دنیا کا سفر کرنا قابل قدر تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں