مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد بغیر سماجی فاصلوں کے نماز کی ادائیگی شروع ہوگئی۔ کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام مسجد نبوی میں معمول کے مطابق مکمل گنجایش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن اور بالائی حصوں میں نماز پڑھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے ماسک اور موبائل ایپ سے پیشگی اجازت کی شرط برقراررکھی گئی ہے۔ روضہ رسول پرحاضری کے لیے بھی اجازت ضروری ہے۔