ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواتین کے عالمی دن پر افغان طالبان حکومت کا پیغام

کابل: خواتین کے عالمی دن کے موقع پرافغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کومذہبی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی یوم خواتین کے موقع پرٹویٹ میں کہا کہ افغان خواتین کوشریعت کے مطابق حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یوم خواتین افغانستان کی خواتین کے لئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا اچھا موقع ہے۔گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت نے خواتین کوشرعی حدود میں رہتے ہوئے حقوق دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں