واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ یہ بات امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی نے اپنے اعداد وشمار میں بتائی ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں 7دنوں کے دوران نئے کورونا کیسوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ملک میں نئی لہر کا سلسلہ جاری ہے۔