ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم

ماسکو :روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات کے تیسرا دور کے بھی حوصلہ افزا نتائج نہیں نکلے، یوکرینی وفد کے مطابق مذاکرات میں انسانی راہداری کے قیام کے سلسلے میں پیشرفت ہوئی ہے، روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ دس مار چ کوترکی کے شہر انطالیہ میں ملاقات کریں گے۔روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور اختتام پزیرہوگیا۔وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے حوصلہ افزا نتائج نہ نکل سکے۔

شہریوں کا محفوظ انخلاء  دونوں ملکوں کے لیے درد سر بن گیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی وفد کے رکن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ہیں تاہم انسانی راہدری کے قیام کے سلسلے میں پیشرفت ہوئی ہے، اس سے پہلے روس نے چھ مقامات پر شہری انخلاء  کے لیے جنگ بندی کی پیش کش کی تھی جسے یوکرین نے یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کو پناہ کے نام پر روس اور بیلا روس کے حوالے نہیں کر سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں