ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ پشاور امام بارگاہ: مانچسٹر برطانیہ میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن: شفقنا خصوصی

ممتاز شیعہ عالم دین علامہ غلام حسین عدیل اور دیگر شیعہ مسلمانوں کی جانب سے مانچسٹر برطانیہ میں پشاور کوچہ رسالدار امام بارگاہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں شہر بھر کے ہر کونے سے لوگوں نے شرکت کی ۔ ان افراد نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے پشاور امام بارگہ کی تصاویر چسپاں تھیں۔
اس موقع پر علام غلام حسین عدیل نے شہداء کے لیے فاتح خوانی کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے لواحقین کے حق میں بھی دعا کی۔ اس موقع پر علام غلام حسین عدیل نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پشاور شہداء کے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کریں اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداراں سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ شیعہ کمیونٹی کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔ 
منگل، 8 مارچ 2022
شفقنا اردو
ur.shafaqna.com

The post سانحہ پشاور امام بارگاہ: مانچسٹر برطانیہ میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن: شفقنا خصوصی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں