ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور قلندر کا اصل مقصد نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہے ، عاطف رانا

لاہور(جسارت نیوز)پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندر کا اصل مقصد نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے معاون خصوصی عثمان ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان کھیلوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کھیلوں میں نوجوانوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پلیٹ فارم نہیں، ہماری یوتھ کو مواقع دئیے جائیں تو وہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔سی ای او عاطف رانا نے مزید کہا کہ ای اسپورٹس میں بھی نوجوانوں کو آن بورڈ لینگے، 20 سے 25شہروں میں ای اسپورٹس کو لیکر جائینگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ ای اسپورٹس میں بھی پاکستان جلد انٹرنیشنل میڈلز جیتے گا، لاہور قلندر کی پوری سپورٹ حکومت کیساتھ ہے۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ ہمارے نوجوان ای اسپورٹس میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ، ای اسپورٹس کا مستقبل میں ایشین گیمز اور اولمپکس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان کو عاطف رانا نے لاہور قلندر کے پروگرام میں شامل کیا ہے ،کامیاب جوان ہیروز اور چمپئن ملک کو دینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں