ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرلی دھرن شین وارن سے بہتر اسپنر ہیں،سابق بھارتی کپتان

ممبئی(جسارت نیوز)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈ اوپننگ بیٹر سنیل گواسکر نے سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کو حال ہی میں انتقال کرنے والے آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن سے بہتر اسپنر قرار دیدیا۔ایک انٹرویو کے دوران کرکٹ پنڈت سنیل گواسکر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ شین وارن کو کرکٹ کی تاریخ کا بہترین اسپنر سمجھتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ سری لنکن اسپنر متھیا مرلی دھرن اور بھارتی اسپنرز شین وارن سے بہتر بولر تھے۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ شین وارن کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، وہ کوئی خاص اچھا نہیں ہے، انہوں نے بھارت میں صرف ایک بار 5وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں