ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو: فٹ بال میچ میں فساد ،17 افراد ہلاک ،22 زخمی

میکسیکوسٹی: میکسیکوکے فٹ بال گراؤنڈ میں شائقین کے درمیان فسادات کے مناظر

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کی فٹ بال لیگ میں کوئری ٹارو اور اٹلاس کے درمیان کھیل کو شروع ہوئے 62 منٹ ہوئے تھے کہ اس دوران دونوں ٹیم کے حامی لڑ پڑے۔ زخمی ہونے والے افراد میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جھگڑا شروع ہوتے ہی حفاظتی عملہ میدان سے غائب ہوگیا۔ ادھر سرپھرے فسادیوں نے عورتوں اور بچوں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔ فٹ بال گراؤنڈ کی انتظامیہ نے گراؤنڈ کے تمام مرکزی اور ذیلی دروازے کھول دیے تاکہ شائقین نکل سکیں۔ لیگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں واقعے کی مذمت کی۔ لیگ کے صدر میکل ایریولا نے کہا کہ کھیل دوبارہ شروع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سیکورٹی کی ذمے داری میں کوتاہی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر لیٹے ایک شخص کو بہت سے شائقین بدترین تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس دوران سیکورٹی کا عملہ بھی وہاں موجود نہیں ہے۔ عدم برداشت کی تصاویر سامنے آنے پر دنیا بھر میں بدنامی ہوگئی اور اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں