ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے یوٹیوبرز کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا، موجودہ صورتحال پر ہدایات جاری کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی یوٹیوبرز کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سے پاکستان کے معروف یوٹیوبرز کی ملاقات کچھ دیر میں ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حمایتی یوٹیوبرز کو بلانے کی ہدایت کی تھی، عمران خان یوٹیوبرز کو موجودہ صورتحال پر اہم ہدایات دیں گے۔

وزیراعظم یوٹیوبرز کو موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں بھی عمران خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبرز اور ڈیجیٹل پبلشرز سے ملاقات کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں