ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے سر براہ سراج الحق کی کال پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے کے اعلان پرٹنڈوالٰہیارمیں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت گیٹ پر مہنگائی کے خلاف ضلعی امیر دیدار حسین بھرانی، عاشق حسین خانزادہ، آصف یاسین قائم خانی، رائو جاوید علی ، عبدالواحید قائم خانی، حاجی شفیق مغل، محمد یو نس قائم خانی کی قیادت میں دھر نا دیا گیا ،دھر نے میں جماعت اسلامی سند ھ کے نائب امیر عبدالقدوس احمدانی نے خصوصی شر کت کی۔ اس مو قعے پر عبدالقدوس احمدانی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت کا لانگ مارچ سمجھ سے بالاتر ہے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ صوبے میں ناکامیوں کوچھپانے کے لیے ہے۔اس وقت مدراس میں تعلیم میں تعلیم کا نظام سب سے اعلیٰ اورنقل جیسے کینسر سے پاک ہے حکومت نے مدراس کے خلاف کافی کوشش کی کہ اس نظام کو تبادہ کرکے اپنا بوسیدہ انگریز کا عطا کردہ نظام یہاں پر نافذ کر دے پی ٹی آئی حکومت میں ہے لیکن وہ اپوزیشن کی طرح احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں چودہ سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے وہ بھی لانگ مارچ کر رہی ہے جبکہ انہیں چاہیے کہ وہ عوام کے سامنے اپنی چودہ سالہ کار کردگی سامنے رکھتی لیکن اب اتنی خراب صورتحال ہے کہ قبائلی جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں کسی کی جان مال محفوظ نہیں صوبے میں کرپشن کا یہ حال ہے کہ سارے فنڈ کرپشن کی نظر ہورہے ہیں اور صوبے میں ترقی برائے نام ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشانی اور مسائل کا شکار ہے یہ لانگ مارچ پیپلزپارٹی اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لیے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں احتجاج کرنا ہے تو حکومت کے خلاف تو پہلے اسمبلی سے استفیٰ دیں پھر احتجاج کریں، پی ٹی آئی کی کارکردگی بھی صفر ہے اور کرپشن اور نا اہلی میں اول نمبر پر ہے اور اس وقت جب ملک نازک صورتحال سے گزار رہا وزیر خارجہ کی قیادت میں لانگ مارچ کیا جارہا اس سے بڑی نا اہلی کی کیا مثال ہو گی۔انہوں نے مزید کہا انہوںنے چار سال میں جو عوام کا حال کیا ہے ایک وعدہ پورا نہیں بلکہ ان کا جینا حرام کردیا ہے ،پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھانا اور پھر ایک دم کم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت چور ڈاکو سے پیسے وصول کرنے کے بجائے عوام کی جیبوں پر خود ڈاکا مار رہی ، تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے اگر تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو جماعت اسلامی کی شوری نے اس کے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار امیر جماعت کو دے دیا ہے لیکن اگر اپوزیشن واقعی حکومت کوہٹانا چاہتی ہے تو اسمبلیوں سے استفی دے اور نئے الیکشن کرائے ملک میں حکومت گرانے اور بچانے کا ڈراما چل رہا ہے، صرف قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، عوام کی کسی کو فکر نہیںہے جبکہ بدلے میں آصف زرداری عمران خان کی وفاقی حکومت کو چلا رہے ہیں۔ جو لوگ ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے، وہ دن میں کئی کئی بار ملاقاتیں کر رہے ہیں، جن کے صوبے میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، وہ ملک بچانے نکلے ہیں۔