ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چشمہ شفاء۔ 28

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

 

آج ہم جس موضوع پر آپ کے ساتھ بات کریں گے وہ ہے "گھٹنوں کا درد اور اس کا گھریلو علاج” ۔

 

گھٹنوں کا درد صحت کے ایسے مسائل میں سے ایک ہے کہ جن کی عام طور پر شکایت کی جاتی ہے۔ اگر آپ کو گھٹنوں  کے درد  کا مسئلہ لاحق ہے تو آپ کو سب سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا۔ ڈاکٹر کے تجویز کردہ ٹیسٹ کروانا اور ان ٹیسٹوں کی روشنی میں علاج شروع کروانا چاہیے۔

 

گھٹنوں کے درد سے نجات کے لئے ہمارے تجویز کردہ قدرتی طریقہ ہائے علاج کچھ اس طرح ہیں:

 

1۔ کولڈ تھراپی

خاص طور کسی سخت چیز سے ٹکرانے یا گِرنے کی وجہ سے گھٹنے کا درد  شروع ہو گیا ہو تو درد کی جگہ پر برف کی ٹکور کر کے درد میں کمی کی جا سکتی ہے۔ استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ فریزر سے برف کے چند ٹکڑے لیں اور صاف کپڑے میں لپیٹ کر کچھ دیر کے لئے متاثرہ جگہ پر رکھیں۔

 

2۔ بھنڈی کے بیج

بھنڈی کے بیج ہڈیوں، پٹھوں اور جوڑوں کو صحت  مند رکھنے میں نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر گھٹنوں میں پانی کی کمی کی  وجہ سے پیدا ہونے والے گھٹنوں کے درد  سے نجات کے لئے بھنڈی کے بیجوں کی چائے مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس چائے کو 2 ہفتے تواتر کے ساتھ استعمال کیا جائے اور ایک ہفتے کا وقفہ ڈالنے کے بعد  دوبارہ سے استعمال کرنا شروع کر دیں۔

 

استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈی کے خشک بیجوں کو بالکل  کافی کے بیجوں کی طرح پیسیں اور سفوف کو کپ میں ڈال کر اوپر سے گرم پانی ڈال کر ڈھک دیں۔ چند منٹ کے دم کے بعد پی لیں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ 9 سے 10 عدد بیج لیں اور رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح اس پانی کو پی لیں۔

 

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ 9 سے 10  عدد بیجوں کو پیسیں اور اس سفوف کو شہد  یا زیتون کے تیل سے ملا کر معجون کی شکل میں لائیں ۔ اس معجون سے ایک چائے کا چمچ  تواتر کے ساتھ ایک ہفتے تک استعمال کریں۔ ایک ہفتے کے بعد ایک ہفتے کا وقفہ ڈالیں اور 2 سے 3  ماہ تک اسی شکل میں استعمال کرتے رہیں۔

 

3۔ ادرک اور ادرک کا تیل

اگر گھٹنوں کا درد التہاب کی وجہ سے ہو تو  ادرک کے تیل سے اس درد میں کمی کی جا سکتی ہے۔  گھٹنے کے اوپر اور اطراف میں  تیل کے چند قطرے ٹپکائیں اور دائروں کی شکل میں مساج کریں۔

اس کے علاوہ تازہ یا سفوف کی شکل میں ادرک  کی چائے کو شہد کے ساتھ  یا پھر زیتون کا تیل  ملا کر  پیا جا سکتا ہے۔

 

4۔ ہلدی اور ہلدی کی چائے

ہلدی  کے اسینشئیل تیل کو احتیاط کے ساتھ متاثرہ جگہ پر ملا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ ایک چھوٹا چمچ ہلدی پاوڈر کو ایک پیالی دہی میں ملا کر کھایا جا سکتا ہے۔

 

5۔ چنار کا تیل

چنار کا تیل  خاص طور پر ورم اور گنٹھیا کے درد میں مفید ثابت ہوتا ہے۔  اس تیل کو نیم گرم شکل میں متاثرہ جگہ پر  ملیں اور کچھ دیر تک اسی طرح لگا رہنے دیں۔

 

6۔ چنار کے پتوں کی چائے

ایک گلاس اُبلے ہوئے پانی میں ایک یا ڈیڑھ  چمچ چنار کے خشک پتے ڈالیں ۔ 10 منٹ کے دم کے بعد چھان کر پی لیں۔

 

7۔ سیب کا سرکہ اور زیتون کا تیل

سیب کے سرکے اور زیتون کے تیل  کو برابر مقدار میں ملا کرگھٹنوں پر ملیں اور جلد میں جذب ہونے دیں۔ جن دنوں میں گھٹنوں میں درد محسوس ہو ان دنوں میں ایک گلاس پانی میں ایک چھوٹا چمچ آرگانک سیب کا سرکہ ملا کر پیا جا سکتا ہے۔

 

8۔ سرسوں کا تیل

سرسوں کے تیل کے چند قطرے درد والی جگہ اور اس کے اطراف میں ٹپکائیں اور مالش کریں۔

 

9۔ سیلری کا رائتہ

جسم میں بہت زیادہ یورک ایسڈ جمع ہونے سے گھٹنوں میں درد کا سامنا ہو سکتا ہے، ایسی صورت میں سیلری  کو دہی میں ملا  کر کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔

استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ سیلری کو کدو کش کریں  اور دہی میں ملائیں اور جن دنوں میں گھٹنوں میں درد ہو ان دنوں میں خاص طور پر اس رائتے کو کھانے میں شامل کریں۔ سیلری جسم سے یورک ایسڈ کو ختم  کرتی اور تکلیف سے نجات دلاتی ہے۔

 

10۔ ثمر گلاب کی چائے

ثمر گلاب کی چائے درد  ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ درد کے دنوں میں ثمر گلاب کی چائے  تکلیف سے نجات دے سکتی ہے۔

 

11۔ کھوپرے کا تیل

کھوپرے کا تیل اپنے اندر موجود وٹامن کی وجہ سے گھٹنوں کے درد سے نجات دیتا ہے۔

 

12۔ پودینے کا تیل

گھٹنے کے درد میں پودینے کا تیل چند لمحوں میں درد سے نجات دِلا  سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں