ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارپوریٹ چیلنج کپ،آڈیٹر جنرل پاکستان فائنل میں

لاہور:کارپوریٹ چیلنج کپ میں آڈیٹر جنرل اورپنجاب ٹیم کے درمیان کھیلے گئے میچ کی ایک جھلک

لاہور(جسارت نیوز)کارپوریٹ چیلنج کپ کے تیسرے ایڈیشن میں آڈیٹر جنرل پاکستان اور جعفر برادرز کی ٹیمیں حریف ٹیموں کو پچھاڑ کر فائنل تک پہنچ گئیں ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے پنجاب گروپ کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب گروپ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 121رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ محمد ابرار 39رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ارشاد حسین نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شہریار خالد 41رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ شوکت مسیح نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شہریار خالد کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جعفر برادرز کی ٹیم نے یو سی ایس کو 77رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ جعفر برادرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔ مبشر اقبال نے 75رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اویس حسن نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں یو سی ایس کی ٹیم 86 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔ یو سی ایس کی جانب سے برائن صرف22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ احسن بلال نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مبشر اقبال کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں