ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی تیاریاں جاری

کراچی :نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کام تیزی سے جاری ہے۔

ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی میں 4 پریکٹس وکٹیں تیار کی جارہی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ نمبر ٹو پر ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے پانچ انکلوژرز میں شائقین کی دلچسپی زیادہ دیکھی جارہی ہے، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے ہیں، دونوں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ہے۔

اسٹیڈیم میں جاوید میانداد، فضل محمود اور حنیف محمد انکلوژرکے ٹکٹس ہفتہ اور اتوار کے مکمل فروخت ہوگئے ہیں، تینوں وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 500 روپے ہے۔اس کے علاوہ پریمیر اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں