ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل کراچی استاد محمد خان فٹبال،صاحبداد محمدن کی کامیابی

آل کراچی استاد محمد خان فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل فٹ بال کلب ناظم آباد کے زیراہتمام آل کراچی استاد محمد خان اینڈ ماما طورہ باز خان میموریل فٹ بال میں صاحبداد محمدن نے جہانگیر میموریل کو 1-0 سے فیصلہ کن گول حسنین نے کیا۔ دوسرے میچ میں چمن اسپورٹس نے بلوچ یوتھ گارڈن کو 1-0سے محمد عظیم نے گول اسکور کیا۔ تیسرے میچ میں اصلاح بلوچ فٹ بال کلب نے صاحبداد اسٹار فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر4-2 سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ سندھ گڈز ٹرک ٹریلر اونر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اعظم بٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت سندھ گڈز ٹرک ٹریلر اونر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری راشد بندھانی نے کی۔ دیگر مہمانوں میں اصلاح بلوچ کے سیکریٹری فرید بلوچ، باچا خان کلب کے صدر باچا خان، شاہ فیصل کلب کے صدر لالہ اورنگزیب اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ میچ کے ریفری کلیم اللہ، یونس اور احسان تھے میچ کمشنر حمزہ تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں