ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ 2 پیٹریاٹ بیٹریاں پولینڈ بھیج رہا ہے

امریکہ یورپی کمانڈ آفس نے کہا ہے کہ پولینڈ کو، بطور دفاعی مقصد، 2 پیٹریاٹ بیٹریاں فراہم کی جائیں گی۔

امریکہ یورپی کمانڈ آفس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق یورپی کمانڈر جنرل ٹوڈ والٹرز نے پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹم بیٹریاں پولینڈ بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان بیٹریوں کا مقصد مکمل طور پر دفاعی ہے اور میزائل کسی بھی شکل میں جارحانہ مقاصد نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں امریکہ اور پولینڈ کے درمیان "یوکرین کو طیارے بھیجنے” کے موضوع پر بعض فکری اختلافات سامنے آئے تھے۔ پولینڈ نے کہا تھا کہ ہم، مذکورہ طیاروں کو براہ راست یوکرین نہیں بھیج سکیں گے، ممکن ہے کہ ہم ان طیاروں کو جرمنی میں امریکی فوجی بیس کے حوالے کر دیں۔ 

تاہم پینٹاگون نے کہا تھا کہ طیاروں کا براہ راست امریکہ کے ہاتھ سے یوکرین کے حوالے کیا جانا ناممکن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں