ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریاں کھول رہے ہیں:روس

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے متعدد شہروں میں فائربندی کرے گی اور متعدد شہروں میں انسانی ہمدردی کے تحت راہداریاں کھولے گی۔

راہداریوں کو دارالحکومت کیف کے ساتھ ساتھ خارکیف، ماریوپول اور سومی کے شہروں سے ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھول دیا گیا۔

خبر کے مطابق، روس کی جانب سے یہ اقدام فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کی ذاتی درخواست پر اٹھایا جارہا ہے۔

کیف سے راہداری روسی اتحادی بیلاروس کی جانب لے جائے گی اور خارکیف کے شہریوں کے پاس صرف روس کی جانب جانے والی راہداری ہوگی جبکہ ماریوپول اور سومی سے راہداریاں یوکرین کے دوسرے شہروں اور روس دونوں کی جانب لے جائے گی۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جو لوگ کیف چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں ہوائی جہاز سے روس بھیجا جاسکے گا، وزارت نے مزید کہا کہ وہ انخلا کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کرے گی۔

روسی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ روس اور پوری مہذب دنیا کو دھوکہ دینے کی یوکرین کی جانب سے کوششیں اس بار بیکار ہیں۔

روس کے حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے، حملے کے باعث 15 لاکھ سے زیادہ یوکرینی شہری بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور ہو چکے اور روسی معیشت کو مفلوج کرنے کے مقصد سے مغربی ممالک نے سخت پابندیاں لگائی ہیں۔

روس نے 24 فروری کو شروع کی گئی اس مہم کو خصوصی فوجی آپریشن قرار دیا ہے، اس نے بارہا شہری علاقوں پر حملے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں