ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 دنیا کا بلند ترین ریستوران چین میں قائم کردیاگیا

شنگھائی: دنیا کا بلند ترین ریستوران چین میں قائم کیا گیا ہے جس کا عملی مظاہرہ کئی ماہ پہلے کیا گیا تھا اور چند روز قبل ہی اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند بھی عطا کی ہے۔اسے’ہیونلی جِن ریستوران‘ کا نام دیا گیا ہے جو فرش سے 1800 فٹ (556.36 میٹر) بلند ہے اور ایک سو بیسویں منزل پر قائم کیا گیا ہے۔

اس عمارت کو چین کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے اور یہ دنیا کی تیسری اونچی ترین بلڈنگ بھی ہے۔ریستوران میں بیٹھ کر شینگھائی کے ایک وسیع حصے کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے اور یوں بلند ترین عمارت پر مزے دار کھانوں کا لطف بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ہیونلی جِن ریستوران اور ٹاور حقیقت میں ہوٹل شینگھائی ٹاور کا ایک منصوبہ بھی ہے۔ گزشتہ برس 19 جون کو ریستوران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو فروری میں درخواست دی گئی تھی۔ اب اس کی تصدیق چند روز بعد کئی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں