ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: صدر پوتن نے بعض مصنوعات کی برآمد و درآمد ممنوع کر دی

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ملک سے بعض مصنوعات کی برآمدات و درآمدات ممنوع قرار دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

"روسی صنعت کے بلا تعطل دوام کے لئے” صدر پوتن کا منظور کردہ حکم نامہ آئینی معلوماتی سسٹم سے شائع کر دیا گیا ہے۔

بعض مصنوعات اور خام مادوں کی تجارت کو ممنوع قرار دینے سے متعلق اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ” حکومت کی طرف سے متعینہ بعض مصنوعات اور خام مادوں کی درآمد و برآمد کے بارے میں اقتصادی تدابیر اختیار کی جائیں گی”۔

 حکم نامے کے ساتھ روس حکومت کو مذکورہ پابندیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست تیار کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں