ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 60خواتین شہید

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں کارروائیوں کے ساتھ 60فلسطینی خواتین کو شہید کیا۔ میزان سینٹر فار ہیومن رائٹس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 8 مارچ 2021 ء سے 8 مارچ 2022 ء تک غزہ کی پٹی میں 22 لڑکیوں سمیت 60 فلسطینی خواتین کو قتل کیاگیا۔4 خواتین توپ خانے کے گولوں سے اور 56 راکٹ حملوں میں ماری گئیں جب کہ 645 زخمی ہوئیں۔ اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے شوہروں سے محروم ہونے والی خواتین کی تعداد 99 تک پہنچ گئی ، جب کہ قابض فوج نے خواتین کے 742 مکانات کو تباہ کیا اور خواتین کی ملکیتی 211,033 مربع میٹر زرعی اراضی کو بھی اجاڑ دیا۔ اسرائیلی کارروائیوں کے باعث خواتین سخت پریشانی کا شکار ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے غزہ کی پٹی سے باہر ہزاروں مریضوں کو علاج کی سہولت سے محروم رکھا ،جس کے باعث میزان سینٹر 70 خواتین اور 235 بیمار بچوں کی مدد کرنے میں ناکام رہا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں