ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے، مریم نواز کا طنز

لاہور: مریم نواز نے وزیراعظم کے دورہ کراچی پر طنز کرتے ہوئے کہا  کہ غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر‘ غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں