ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنڈی اسٹیڈیم میں اپنے پوسٹر دیکھ کر خوشی ہوئی، لبوشین

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ آسٹریلوی بیٹر مارنوس لبوشین کے لیے ڈھیروں پیغامات لے کر گرائونڈ میں موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی طرف سے مارنوس لبوشین کو سب سے زیادہ پیار اور احترام ملا اور لوگ ان کے نام کے پوسٹرز لے کر اسٹیڈیم پہنچے۔مارنوس سے منسلک پوسٹرز پر کسی نے ان کے نام کا مشکل تلفظ پوچھا تو کوئی ان سے کافی کی فرمائش کرتا رہا۔تاہم کرکٹر پنڈی اسٹیڈیم میں اپنے کئی پوسٹرز دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔پہلے ٹیسٹ کے آخری روز میچ کے آغاز سے قبل مارنوس لبوشین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے راولپنڈی میں شائقین کے تمام تر پوسٹرز بہت پسند آئے ہیں، پاکستان میں خوش آمدید کہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ٹوئٹ پر اپنے پوسٹرز شیئر کریں تاکہ میں بھی ان پر اپنا ردعمل دوں۔مارنوس کو جو پوسٹر سب سے زیادہ پسند آیا اس پر درج تھا کہ مارنوس لبوشین سے ہوشیار رہیں، یہ پورے دن یہی کہیں گے کہ رن نہیں لینا اور آخر میں سنچری کردیں گے۔مارنوس کے نام کے حوالے سے پریشان شائقین کرکٹ کیلئے بنایا گیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ جو بھی نام سرچ کررہے ہیں ان کے لیے یہاں جواب میسر ہے۔ایک پوسٹر میں مارنوس کے مداح نے ساتھ کافی پینے کی درخواست کی تھی جس پر کرکٹر نے کہا کہ ایک دن میں آپ سب کے لیے کافی کا کیفے کھولوں گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں