ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں بڑا دھچکا، بائیکاٹ کے باوجود اراکین نے ووٹ کاسٹ کر دیے

سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی قیادت کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رکن دیوان سچل اور کریم بخش گبول سندھ اسمبلی پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں