ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شن توپ کاکہنا ہے کہ ’’کسی طاقتور معاشرے کی بنیاد طاقتور خواتین کا مرہون ِ منت ہوتی ہے۔ بہادر اور مستقبل کی جانب پر اعتماد طریقے سے دیکھنے والی اور زندگی کے ہر شعبے میں مضبوط وجود کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ، قوم کی حیثیت سے ہمارے مستقبل کی ضامن ہیں۔‘‘
مصطفی شن توپ نے 8 مارچ عالمی یوم نسواں کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ۔
انہوں نے اس حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف جغرافیوں اور ثقافتوں میں خواتین تعلیم سے لے کر فنون تک، کھیلوں سے لے کر ٹیکنالوجی تک ہر موڑ پر اپنی کامیابی کے ساتھ مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں،انہوں نے انسانیت اور دنیا کے مستقبل کے لیے امیدیں بھی بڑھا دی ہیں، لیکن بڑے سے کہنا پڑتا ہے کہ آج پوری دنیا میں جنگوں اور اندرونی تنازعات کا سب سے زیادہ شکار خواتین اور بچے ہیں۔
"ہماری جنگِ آزادی کی ہیرو (1919-1922) اناطولیہ کی بہادر خواتین میں سے ہیں، جو آج زندگی کے تمام شعبوں میں جسمانی مشقت کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ میں ان خواتین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اپنے علم، نظریات، حکمت اور خوبی سے ہمارے مستقبل کو تشکیل دیتی ہیں اور زندگی کے معنی کو مضبوط کرتی ہیں، ہماری زندگیوں اور ہمارے مستقبل کو سنوارتی ہیں، میں تمام خواتین کو 8 مارچ عالمی یوم ِ نسواں کی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نائب صدر فواد اوکتائے نے یوم خواتین کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہمارے سروں کی تاج، ہمارے ماضی اور مستقبل کی معمار ہماری خواتین کے لیے صرف 8 مارچ یوم خواتین ہی نہیں بلکہ ہر روز ان کا یوم ہے لہذا میں ہر دن پر تمام تر خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘