ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولرز گیند پر تھوک کا استعمال نہیں کر سکتے ، نیا کرکٹ قانون منظور

سڈنی(جسارت نیوز) بولرز گیند کو چمکانے کیلیے اب تھوک استعمال نہیں کرسکیں گے، نئے کرکٹ قوانین کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ قوانین بنانے والے کلب ایم سی سی نے نئے کرکٹ قوانین کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کا استعمال بال ٹیمپرنگ کے زمرے میں شامل کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل عالمی وبا کورونا کے باعث آئی سی سی نے تھوک سے گیند چمکانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کا اولین مقصد کھلاڑی کی صحت کی حفاظت تھا۔آئی سی سی کی جانب سے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ اقدام سوئنگ کے اثر و رسوخ کو ختم کردے گا۔اس کے علاوہ قوانین بنانے والی کمیٹی نے بلے باز کے کیچ آئوٹ ہونے کی صورت میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بلے باز کو کراسنگ کے باوجود اسٹرائیک سنبھالنے سے بھی روک دیا۔نئے کرکٹ قانون کے مطابق اب نیا آنیوالا بلے باز ہی گیند کا سامنا کرے گا، یہ قوانین یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں